برائلر گوشت کی قیمت 555 روپے کلو برقرار
05-08-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں عدم استحکام برقرار ہے جبکہ برائلر گوشت کے نرخ بدستور بلند سطح پر موجود ہیں۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 555 روپے فی کلو برقرار ہے، تاہم مختلف علاقوں میں صافی گوشت 650 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب زندہ برائلر کے نرخ میں بھی کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 355 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہ 369 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازاروں میں زندہ برائلر 383 روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔ ادھر انڈوں کی قیمت بھی برقرار رہی، جہاں سرکاری نرخ کے مطابق ایک درجن انڈے 246 روپے میں فروخت کئے جا رہے ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 7 ہزار 260 روپے مقرر کی گئی ہے۔