مناواں: گھریلو نا چاقی پر شوہر کی فائرنگ، بیوی جاں بحق، سالی زخمی

05-08-2026

(لاہور نیوز) مناواں کے علاقے میں گھریلو نا چاقی پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق جبکہ سالی زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم عبدالمجید نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی 40 سالہ بیوی ثمینہ اور 50 سالہ سالی نگینہ پر فائرنگ کر دی۔ واقعہ کے نتیجے میں ثمینہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ نگینہ زخمی ہو گئی، جبکہ فرانزک ٹیمیں موقع پر ہی پہنچ گئیں۔ حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر مقتولہ کے بیٹے زین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔