کاہنہ: تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 20 سالہ نوجوان جاں بحق، والد زخمی

05-08-2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے پرانا کاہنہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا والد زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ زخمی والد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد بس ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔