بوگس چیک کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
05-08-2026
(لاہور نیوز) ایس ایچ او سرور روڈ رانا محمد عرفان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بوگس چیک کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم غلام حیدر گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم غلام حیدر مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اور ایک سال سے مفرور چلا آ رہا تھا۔ اختر نواز نے بتایا کہ اشتہاری ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف بوگس چیک کے سات مقدمات درج تھے اور وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ مقدمات کے دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔