شہر میں گرمی کا راج ، بادل برسنے کا کوئی امکان نہیں: محکمہ موسمیات
05-08-2026
(لاہور نیوز) شہر میں سورج کی تپش بدستور بڑھ رہی ہے جبکہ موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن کے دوران درجہ حرارت بڑھ کر 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔ یو وی انڈیکس 8 تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو دھوپ میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب فضائی آلودگی کے لحاظ سے شہر کی فضا قدرے بہتر قرار دی جا رہی ہے، جو شہریوں کے لیے کسی حد تک مثبت خبر ہے۔