ہربنس پورہ، نیو کینال پارک میں شہری کا بکرا چوری ہو گیا
05-08-2026
(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی قربانی کے جانور بھی چوروں سے محفوظ نہ رہ سکے۔
ہربنس پورہ کے علاقے نیو کینال پارک میں شہری کا بکرا چوری کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان گھر کے باہر بندھا بکرا چند منٹوں میں چوری کرکے فرار ہو گئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں ملزمان کو بکرے کو لے جاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ شہری نے واقعے کی درخواست پولیس کو دے دی، جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ عیدالاضحیٰ کے قریب شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔