ہفتے میں تین عدالتی چھٹیاں ختم کی جائیں، وکیل کا چیف جسٹس کو خط
05-07-2026
(لاہور نیوز) سپریم کورٹ کے وکیل نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ہفتے میں تین عدالتی چھٹیاں ختم کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا کہ انصاف کی فراہمی پٹرول کی بچت سے زیادہ اہم ہے، ججز نے حلف کے تحت انصاف فراہم کرنا ہے چاہے آسمان ہی کیوں نہ گر جائے۔ وکیل سپریم کورٹ نے خط میں لکھا کہ سپریم کورٹ میں ہزاروں مقدمات سالوں سے انصاف کے منتظر ہیں، ہفتے میں تین دن چھٹی کی وجہ سے وکلاء ذہنی تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ کفایت شعاری وقت کی ضرورت ہے لیکن انصاف کے دروازے بند نہیں کیے جا سکتے، چیف جسٹس عوام کے حقوق کے محافظ ہونے کے ناطے ہفتے میں پانچ روز ورک ڈے پالیسی بحال کریں۔