دانش تیمور میں غرور آگیا ہے،عظمیٰ طاہر نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا
05-07-2026
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عظمیٰ طاہر نے اداکار دانش تیمور کو مغرور قرار دیدیا۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی جس دوران انہوں نے اداکارہ نے دانش تیمور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے دانش تیمور میں تھوڑی 'میں' آگئی ہے۔ عظمیٰ طاہر کا کہنا تھا کہ مثال کے طور پر میں تمہارے ساتھ بڑی ہوئی ہوں مجھے تمہارے سب حالات کا پتا ہے اور پھر بولو کہ میں ہیرو ہوں، میں کروڑوں میں کماتا ہوں، معذرت کے ساتھ جب آپ اس فیلڈ میں آئے تھے تو آپ کے پاس ایف ایکس(گاڑی) بھی نہیں تھی، شو کرنے بس میں آیا تھا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انسان کو اپنا کل یاد رکھنا چاہیے، وہ بھول گیا ہے، اچھی بات ہے، آپ بہت اچھے اداکار ہیں، جنہوں نے آپ کے ساتھ کام کیا ہے ان سے اچھے سے بات کریں، اداکارہ صدف کنول مجھ سے بہت اچھے سے ملتی ہیں۔