شفیق آباد: اسلحہ کے زور پر ڈاکو تاجر سے 20 لاکھ چھین کر فرار
05-07-2026
(لاہور نیوز) شفیق آباد میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پان منڈی کے ایک ہول سیل ڈیلر سے 20 لاکھ روپے چھین لئے۔
پولیس کے مطابق سہیل نامی ڈیلر دکان بند کر کے گھر کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اسے یرغمال بنا لیا۔ ہیلمٹ پہنے ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر تاجر سے 20 لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی کلوز سرکٹ ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے جس میں ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے متاثرہ شہری سہیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاحال پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔