لاہور: 223 ٹریفک حادثات میں 265 افراد زخمی
05-07-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 223ٹریفک حادثات میں ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 265 لوگ زخمی ہوئے، 98 شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 166معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کر کے روانہ کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ یہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔