آئی جی پنجاب کی پولیس اہلکاروں، اہلخانہ سے ملاقات، ریلیف احکامات جاری کئے
05-07-2026
(لاہور نیوز) سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے متعدد درخواستوں پر فوری ریلیف اور کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ سینئر ٹریفک وارڈن مقصود احمد کی سنیارٹی سے متعلق درخواست ایڈیشنل آئی جی کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد حمید کے بیٹے کی ٹرانسفر کے معاملے پر بھی ریلیف کی ہدایت جاری کی گئی۔ اسی طرح کانسٹیبلز محمد آصف اور مدثر مختار کی سروس سٹرکچر سے متعلق درخواستوں پر غور کرنے کی ہدایت کی گئی۔ مرحوم سینٹری ورکر صادق مسیح کی بیوہ کی مالی امداد کیلئے ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو اقدامات کی ہدایت دی گئی۔ کانسٹیبل واجد علی کی ٹرانسفر اور انسپکٹر محمد یعقوب کی تفتیشی درخواست پر بھی متعلقہ افسران کو کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی فوری اقدامات کی ہدایت کی۔