ستھرا پنجاب: لاہور میں صفائی مہم تیز، شہر بھر میں ٹیمیں متحرک
05-07-2026
(لاہور نیوز) ستھرا پنجاب صفائی مہم کے تحت شہر بھر میں صفائی اور واشنگ ایکٹیویٹیز جاری ہیں۔
ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے، بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ، سگیاں پل اور راوی پل سمیت مختلف مقامات پر ٹیمیں تعینات ہیں۔ فیروز پور روڈ، جیل روڈ، مال روڈ اور گلبرگ کے علاقوں میں بھی واشنگ ٹیمیں سرگرم ہیں جبکہ داتا دربار، لاری اڈا، آزادی چوک اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف خصوصی صفائی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق صبح کی شفٹ میں 7 ہزار سے زائد کنٹینرز کلیئر کئے جا رہے ہیں، جبکہ کمرشل مارکیٹس کے ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی مرحلہ وار زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔ چوبرجی، سیکرٹریٹ اور بابا گراؤنڈ سمیت دیگر مقامات پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، صفائی کے عمل میں مینوئل سویپنگ، سکریپنگ اور پانی کے چھڑکاؤ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔