پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز

05-07-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 639 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 6 ہزار 962 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 704 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔