لاہور میں سورج کا پارہ چڑھنے لگا، فضائی آلودگی بھی تشویشناک
05-07-2026
(لاہور نیوز) شہر میں سورج کا پارہ چڑھنے لگا، گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ موسم کاحال بتانے والوں کے مطابق شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 154 ریکارڈ کیا گیا جبکہ برکی روڈ پر اے کیو آئی 175، گلبرگ تھری میں 165 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 158 ریکارڈ کیا گیا۔