پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز2026: آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو پاکستان پہنچے گی
05-07-2026
(لاہور نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی جبکہ سیریز کا آغاز 30 مئی سے ہوگا۔
پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچز 2 اور 4 جون کو قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ تمام میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے جبکہ ٹاس شام 4 بجے کیا جائے گا۔ یہ سیریز مارچ اور اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہوگی۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم جنوری 2025 میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔