سی سی ڈی کاہنہ کے مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک
05-07-2026
(لاہور نیوز) پرانا کاہنہ کے علاقے میں سی سی ڈی کاہنہ اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کاہنہ نے خفیہ اطلاع پر ایک ڈیرے پر چھاپہ مارا جہاں ریکارڈ یافتہ ملزمان موجود تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔