ایف آئی اے میں تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حکم
05-07-2026
(لاہور نیوز) ایف آئی اے میں تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
ڈی جی ایف آئی اے کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، ایف آئی اے میں درخواست دائر ہونے سے تفتیش میں جانے تک تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو گا، ایف آئی اے میں ون ونڈو بنا کر پری ڈپارچرز لاونجز کو فعال کیا جائے گا۔ آف لوڈنگ والے مسافروں کیلئے اپیل سیکشن اور درخواست کا سیکشن بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سائلین کسی بھی محکمہ یا فرد کیخلاف درخواست ون ونڈو پر جمع کراکے ٹریک کر سکیں گے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی جلد ہی ون ونڈو سیل کا افتتاح کریں گے۔