پیکجڈ فوڈز کا روزانہ استعمال صحت کیلئے کتنا نقصان دہ ہے؟

05-07-2026

(ویب ڈیسک) پیکجڈ فوڈز جیسے چپس، انسٹنٹ نوڈلز، فروزن سنیکس اور ریڈی ٹو اِیٹ میلز ذائقہ دار ضرور ہوتے ہیں، لیکن ان کا روزانہ استعمال صحت پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق زیادہ نمک (سوڈیم): بلڈ پریشر بڑھنے، دل اور گردوں کے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ٹرانس فیٹس: بیڈ کولیسٹرول اور وزن میں اضافہ کرتے ہیں جبکہ دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ فوڈ ایڈیٹیوز اور پریزرویٹوز: مسلسل استعمال سے ہاضمہ متاثر، پیٹ پھولنے اور معدے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ کم غذائیت، زیادہ کیلوریز: جسم کو ضروری غذائیت نہیں ملتی، جس سے تھکاوٹ، کمزور مدافعتی نظام اور غذائی کمی پیدا ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق پیکجڈ فوڈز کا زیادہ استعمال موٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات بھی بڑھاتا ہے، ان کھانوں کی لذت بار بار کھانے کی خواہش پیدا کرتی ہے، جس سے گھر کے تازہ کھانے سے دوری بڑھ سکتی ہے۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ پیکجڈ فوڈز کبھی کبھار استعمال کریں، جبکہ روزمرہ خوراک میں تازہ اور گھر کا بنا کھانا ترجیح دیں۔