پٹرولیم مصنوعات پر لیوی وصول کرنے کا اختیار ایف بی آر کو سونپ دیا گیا
05-07-2026
(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی وصولی کا اختیار ایف بی آر کو دے دیا۔
ایف بی آر وزارتِ پٹرولیم کی جانب سے بطور ایجنٹ یہ لیویز وصول کرے گا، ایف بی آر نے ایس آر او 800(I)/2026 جاری کرتے ہوئے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کر دیں اور ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن فارم STR-7 کے اینکسچر-ایل میں نئی تفصیلات شامل کر دی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرڈ پٹرول پمپس اور خریداروں کو خرید و فروخت، این ٹی این، شناختی کارڈ، فروخت شدہ مقدار، مالیت اور وصول کی گئی لیویز کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ حکام کے مطابق ٹیکس وصولی کی شرح یا نظام میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، صرف وصولی کا عمل اب ایف بی آر کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔