بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کی بینائی میں خرابی، ہسپتال منتقل

05-06-2026

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آنکھ کے علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کیا ہے۔ اس سے قبل بشریٰ بی بی کی آنکھ کا پروسیجر مکمل کیا گیا تھا، اڈیالہ میں ہی میڈیکل ٹیم نے تین بار بشریٰ بی بی کی آنکھ کا پروسیجر مکمل ہونے کے بعد طبی معائنہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ سے متعلق تکالیف اور مکمل طبی معائنہ، مزید علاج اور ٹیسٹ کیے جائیں گے، میڈیکل ٹیم کی جانب سے آپریشن کے دوسرے مرحلے سے متعلق بھی ایڈوائس کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 17 اپریل کو بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی شکایت پر سرجری مکمل کی گئی جس کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے دائیں آنکھ کی بینائی میں خرابی کی شکایت کی تھی جس پر جیل انتظامیہ نے ماہرینِ چشم سے ان کا طبی معائنہ کرایا، معائنے کے دوران ان کی آنکھ میں "ریٹینل ڈیٹچمنٹ” کی تشخیص ہوئی جس پر ڈاکٹروں  نے انہیں فوری سرجری کا مشورہ دیا تھا۔