پیغام اسلام کانفرنس نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو قائدینِ امن قرار دیدیا

05-06-2026

(لاہور نیوز) وزیر اعظم کے معاون و چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے پیغام اسلام کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

  کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق یہ کانفرنس حکومت اور افواج کی مکمل تائید کرتی ہے، یہ کانفرنس معرکہ حق پر خداکا شکر ادا کرتی ہے، کانفرنس وزیر اعظم و فیلڈ مارشل کو قائدین امن قرار دیتی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ کانفرنس ایران پر حملوں کی مذمت کرتی ہے، کانفرنس ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملوں کی بھی مذمت کرتی ہے۔ کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق اگلی ساتویں کانفرنس میں امام کعبہ بھی شریک ہوں گے، یہ کانفرنس کل مولانا ادریس کی شہادت کی مذمت کرتی ہے، ہم وزیر اعظم و فیلڈ مارشل کو مبارک دیتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق کانفرنس کی آخری نشست ایوان صدر میں ہو گی، ایوان صدر میں ہونے والی پیغام اسلام کانفرنس کے بعد بین الاقوامی مہمان واپس روانہ ہونا شروع ہو جائیں گے۔