ملک بھر کے بجلی صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان

05-06-2026

(لاہور نیوز) کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ڈسکوز نے کیلنڈر سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی، جس کی 19 مئی کو سماعت کی جائے گی۔ درخواست کے مطابق جنوری تا مارچ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی۔ ڈسکوز نے درخواست میں کہا ہے کہ سسٹم کے استعمال کے چارجز و مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کمی ہوئی، انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست ہے۔ صارفین کو ریلیف فراہمی کا حتمیٰ فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔