شیرا کوٹ میں گھریلو تنازع پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

05-06-2026

(لاہور نیوز) شیرا کوٹ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی، جس پر ملزم  نے فائرنگ کر دی، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ یوسف ولد ظفر کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، بعد ازاں لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔