فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
05-06-2026
(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت بجلی کی قیمت میں 0.01 پیسہ فی یونٹ کے حساب سے کمی کی منظوری دی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عوامی سماعت کے بعد قیمت میں کمی کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس سے قبل سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی تھی۔ تاہم نیپرا نے درخواست منظور کرنے کے بجائے صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے 0.01 پیسہ فی یونٹ کمی کر دی۔ اس فیصلے کا اطلاق مارچ میں استعمال ہونے والے یونٹس پر ہوگا، جس سے بجلی صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا۔