طالبات کو ہراساں کرنے کا واقعہ، سی سی ٹی وی میں اوباش بے نقاب
05-06-2026
(ویب ڈیسک) اسلام پورہ کے علاقے میں طالبات کو ہراساں کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں موٹر سائیکل سوار اوباش نے مین روڈ پر دو طالبات کو نشانہ بنایا اور گلی تک تعاقب کرتے ہوئے چھیڑ خانی کی۔
پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تاہم واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے جس میں ملزم کا چہرہ اور موٹر سائیکل واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش میں سی سی ڈی اور پولیس مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی شناخت کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہو گا جبکہ شہریوں میں اس واقعے کے بعد شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔