لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر، پارہ 35 ڈگری تک جانے کا امکان
05-06-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے آسمان سے بادل رخصت، صبح سویرے سورج کی کرنوں نے شہر کو روشن کر دیا، درجہ حرارت بھی بڑھنے لگا، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پرآ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موسم کاحال بتانے والوں کے مطابق آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم 23 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن کی رفتار تقریباً 3 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ دوسری جانب ماحولیاتی صورتحال تشویشناک ہے، کیونکہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 192 ریکارڈ کی گئی ہے، جو صحت کے لیے خطرناک سمجھی جاتی ہے۔