اورنج ٹرینوں پر قومی و بین الاقوامی برانڈزکو برانڈنگ کرنے کی اجازت

05-06-2026

(لاہور نیوز) اورنج ٹرینیں اب اورنج نہیں رہیں گی ،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ٹرینوں پر قومی و بین الاقوامی برانڈزکو برانڈنگ کرنے کی اجازت دے دی۔

ابتدائی طور پر ایک موبائل کمپنی کی مکمل برانڈنگ ٹرین کی باڈی ،انڈر سیٹوں پر کردی گئی۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے مزید برانڈز کو برینڈنگ کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اورنج لائن ٹرین کو اب کسی بھی برانڈ کے کلر ، تصاویر اور فیچرز سے سجایا جا سکے گا ۔ اورنج لائن کے اندر سیٹوں اور درمیان میں لگی شیٹس پر بھی برانڈنگ ہوسکے گی۔ برانڈ پر اورنج رنگ رکھنے اور یا مخصوص کلر فیچرز سے متعلق کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی۔ اس سے قبل صرف سٹیشنز پر ایڈورٹائزنگ کی اجازت دی گئی تھی۔