آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نزیر کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

05-05-2026

(لاہور نیوز) آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نزیر کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

میاں فاروق نزیر15جون کو 60سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہونگے، وہ اپنی ملازمت کی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں، چیف سیکرٹری پنجاب کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ انہوں نے پنجاب میں جیلوں کے نظام اور قیدیوں کی اصلاح کے لیے مختلف اقدامات کیے۔ان کی جگہ نئے آئی جی جیل خانہ جات کی تعیناتی کا عمل بھی مکمل کر لیا جائے گا۔ میاں فاروق نذیر کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس اعلیٰ عہدے کے لیے میاں مبشر احمد خان، عبدالرئوف رانا، کوکب ندیم وڑائچ، اور میاں سالک جلال اس دوڑ میں شامل ہیں۔