ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ؛نوٹیفیکیشن جاری
05-05-2026
(لاہور نیوز) حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 31 پیسےکی کمی کر دی گئی۔ ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 3 روپے 69 پیسے سستا کر دیا گیا۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق مئی کے لیے ہو گا، فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 303 روپے 81 پیسے مقرر کر دی گئی۔ ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 3584 روپے 90 پیسےمقرر کی گئی۔