عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
05-05-2026
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی و سابق ویر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جہاں بشرا بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان 40منٹ تک ملاقات جاری رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی جبکہ عمران خان کی آنکھوں کے علاج اور صحت کے مسائل پربھی بات کی گئی۔