سرکاری اور نجی سکولوں کی ٹرانسپورٹ میں کیمرے لگانے کی قرارداد منظور

05-05-2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں پبلک پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کی سیفٹی کیلئے ٹرانسپورٹ میں کیمرے لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی نے منظور کر لی۔

حکومتی رکن ماریہ طلال نے قرارداد ایوان میں پیش کی جس کے متن میں لکھا گیا کہ یہ ایوان حکومت پنجاب سے سفارش کرتا ہے کہ صوبہ پنجاب میں پبلک و پرائیویٹ سکولوں کی وینز، بسوں اور رکشوں میں بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ قرار داد میں لکھا گیا کہ اِس مقصد کے لیے تمام پبلک پرائیویٹ سکول ٹرانسپورٹ میں سیفٹی کیمراز کی تنصیب کی جائے، ان کیمروں کو ایک مربوط ایپ سے منسلک کیا جائے تاکہ ان کے والدیں براہِ راست نگرانی کر سکیں۔