بیانات میں نرمی: خلیل الرحمٰن قمر نے بیٹے دراب کا دعویٰ مسترد کر دیا

05-05-2026

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے سخت بیانات میں نرمی کے حوالے سے بیٹے دراب خلیل کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا واقعی آپ نے اپنے بیٹے دراب کے کہنے پر اپنے سخت بیانات میں نرمی کی ہے؟ اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے، بات دراصل یہ ہے کہ میں اپنی صحت کے کچھ مسائل کی وجہ سے میڈیا پر نظر نہیں آ رہا۔ ڈرامہ نگار نے مزید کہا کہ میرا اپنا ذہن ہے، میں اپنے فیصلے خود کرتا ہوں اور میں نے دراب کے لیے انٹرویوز دینا کم نہیں کیے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کسی پر غصہ کرنے والا آدمی نہیں ہوں، اگر کوئی شخص میری دلیل کا جواب دینے کے لیے اچھی دلیل لے آئے تو اسے میں فوراَ قبول کرتا ہوں اور پھر سرینڈر بھی کر دیتا ہوں۔