پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، مفت سفری سہولت سے 4 کروڑ شہری مستفید
05-05-2026
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے دی گئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مفت سفری سہولت سے 4 کروڑ شہری مستفید ہوئے ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ رائڈر شپ کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، ایک ماہ کے دوران تقریباً 4 کروڑ مسافروں نے مفت سفری سہولت حاصل کی ہے، میٹرو بس سروسز، اورنج لائن میٹرو ٹرین، سپیڈو اور الیکٹرک بسوں سے ہر طبقے کو فائدہ پہنچا ہے، مسافروں کو سفری سہولت بغیر کسی رکاوٹ کے کامیابی سے فراہم کی گئی۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے مفت سفری سہولت فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا اور متعلقہ افسران کو مسافروں کو تمام سہولیات کی فراہمی اور شکایات دور کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں، اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔