بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں کے باعث آج بھی موسم خوشگوار

05-05-2026

(لاہور نیوز) شہر میں رات گئے ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت میں واضح کمی کر دی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم مزید خوشگوار محسوس ہو رہا ہے۔ دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی، تاہم آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔