لاہور: 239 ٹریفک حادثات، 303 افراد زخمی

05-04-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 239 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 303 زخمی ہوئے، جن میں سے 98 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 205 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔