رجب بٹ نے دوسری شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
05-04-2026
(ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی دوسری شادی سے متعلق گردش کرتی خبروں پر دو ٹوک جواب دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ اور ایمان راجب کی شادی شاندار انداز میں ہوئی تھی، تاہم دونوں کے تعلقات زیادہ عرصہ خوشگوار نہ رہ سکے۔ رجب بٹ قانونی مسائل کے باعث جلد ہی ملک سے باہر چلے گئے تھے، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کا نام مختلف انفلوئنسرز کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں رجب بٹ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ دوبارہ شادی کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اس پر انہوں نے واضح طور پر کہا کہ فی الحال ان کا دوسری شادی کا کوئی منصوبہ نہیں اور نہ ہی وہ مستقبل قریب میں دوبارہ رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ دوسری جانب رجب بٹ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔