لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
05-04-2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، ٹاون شپ، کچہ جیل روڈ، کوٹ لکھپت اور پیکو روڈ پر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، گرج چمک کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہواؤں کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ، ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی میں کمی سے شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 92 ریکارڈ کیا گیا ہے۔