انٹرمیڈیٹ پاس کرنے کے مواقع 4 سے بڑھا کر 6 کر دیے گئے
05-04-2026
(لاہور نیوز) لاہور تعلیمی بورڈ کا بڑا فیصلہ، انٹرمیڈیٹ پاس کرنے کے مواقع 4 سے بڑھا کر 6 کر دیے گئے۔
امتحان پاس کرنے کے اضافی مواقع حاصل کرنے والے امیدواروں کے لیے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی، سیشن 2022-2024 اور اس کے بعد کے امیدوار اب 6 بار امتحان میں شامل ہو سکیں گے۔ اضافی چانس سے فائدہ اٹھانے والے طلبہ 11 مئی تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ پی بی سی سی اور بورڈ آف گورنرز نے امتحان کے مواقع بڑھانے کی منظوری دے دی، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے لیے سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 مئی مقرر کی گئی ہے۔