لاہور ہائیکورٹ: سابق ڈی جی اینٹی کریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

05-04-2026

(لاہور نیوز) سابق ڈی جی اینٹی کریشن بریگیڈئر ریٹائرڈسیداعجاز حسین شاہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، ہائیکورٹ نے سات سال پرانی درخواست خارج کرتے ہوئے نمٹا دی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نےسائلہ نسیم بی بی کی 2019 میں دائر کردہ توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں سابق ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن، ریٹائرڈ بریگیڈیئر سید اعجاز حسین شاہ کو فریق بنایا گیا تھا تاہم عدالت کو بتایا گیا کہ متعلقہ معاملہ پہلے ہی نمٹا دیا گیا ہے اور احکامات پر مکمل عملدرآمدکیاجا چکا ہے۔ سماعت کےدوران پنجاب حکومت کی جانب سےاسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر  نے رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ درخواستگزار خاتون نے اپنے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرنیوالے پولیس اہلکار کیخلاف انٹی کرپشن کو درخواست دی تھی، جس پر کارروائی کی گئی تھی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ عدالت کےحکم پر اسی وقت عملدرآمد کر دیا گیا تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جب عدالتی حکم پر پہلے ہی عملدرآمد ہو چکا ہے تو توہینِ عدالت کی درخواست برقرار رکھنے کا کوئی قانونی جواز باقی نہیں رہتا۔