ایچ آئی وی سرنج سے پھیلنے کے ثبوت تاحال سامنے نہیں آئے: سی ای او ڈریپ

05-03-2026

(ویب ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبیداللہ خان نے کہاہے کہ پاکستان میں ایک دو اور پانچ ایم ایل سرنجز آٹو ڈسپوزایبل ہیں تاہم 10 سی سی سرنج تاحال آٹو ڈسپوز ایبل نہیں ہے ۔

رپورٹ کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عبیداللہ نے بتایا کہ اگر وزارت صحت نے اس پر بھی پابندی لگائی تو فوری عمل کرائیں گے، سرنجز کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، ابھی یہ ثابت نہیں ہوا کہ ملک میں ایچ آئی وی کا مرض سرنجز سے پھیلا تاہم پاکستان سب سے زیادہ انجیکشن لگانے والے ممالک میں شامل ہے، پاکستان میں ہر سال ڈیڑھ سے 2 ارب سرینجز  استعمال ہوتی ہیں۔