وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ہر اوپن مقام پر اربن فارسٹ اور سبزہ لگانے کا حکم

05-03-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا، انہوں نے فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کا تعمیراتی عمل تیز کرنے کی ہدایت کی

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کا تعمیراتی عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں اچھی اور وسیع ایلی ویٹر نصب کرنے کا حکم دیا۔ مریم نواز  نے ہر اوپن مقام پر اربن فارسٹ اور سبزہ لگانے کا بھی حکم دیا،  20.5 کلومیٹر طویل فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 21 اسٹیشن بنیں گے-فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 11.3 کلومیٹر روٹ اور 11 اسٹیشن ایلی ویٹڈ ہوں گے-فیصل ٹاؤن اور ایئرپورٹ چوک میں فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈپو بنائے جائیں گے۔