کاہنہ: تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو: خاتون جاں بحق، 6 سالہ بچہ زخمی
05-03-2026
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقہ صوئے آصل کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر پھسل گئی جسکے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور اسکا 6 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ کے صوئے اصل کے قریب موٹرسائیکل بے قابو ہوکر گر گئی جسکے نتیجے میں ایک خاتون جان بحق جبکہ 6 سالہ بچہ زخمی ہو گئے۔ متوفیہ کی شناخت 45 سالہ پروین بی بی کے نام سے ہوئی جبکہ 6 سالہ عثمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو حکام کے مطابق رفتار تیز ہونے اور موٹرسائیکل بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔