لبرٹی: زیر تعمیر پلازہ کی لفٹ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق

05-03-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں زیر تعمیر عمارت میں لفٹ گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لبرٹی زیر تعمیر نجی پلازہ میں لفٹ گرنے سے دو مزدو بلندی سے گرنے کے بعد موقع پر دم توڑ گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مزدور کام کر رہے تھے کہ تیکنکی خرابی کے باعث لفٹ گر گئی، دوسری جانب پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے مزدوروں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔