باغبانپورہ: 16 سالہ لڑکے سے بد فعلی کرنیوالا ملزم گرفتار
05-03-2026
(لاہور نیوز) تھانہ باغبانپورہ نے کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ لڑکے کو بد فعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے سفاک ملزم صابر کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے گھر آکر لڑکے کو کئی دفعہ زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں بھی دیں۔ اس حوالے سے ایس پی کینٹ ڈویژن اختر نواز نے بتایا کہ متاثرہ لڑکے کے والد ندیم کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔