پی ایس ایل فائنل کا وقت تبدیل، میچ رات 8 بجے شروع ہوگا

05-03-2026

(لاہور نیوز) پی ایس ایل فائنل میچ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رنگا رنگ اختتامی تقریب کے باعث میچ کو رات 8 بجے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے تحت ٹاس شام ساڑھے 7 بجے ہوگا جبکہ میچ کی پہلی گیند ٹھیک 8 بجے کروائی جائے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے شائقین کرکٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شام 6 بجے تک سٹیڈیم میں اپنی نشستوں پر بیٹھ جائیں تاکہ اختتامی تقریب اور میچ کے انعقاد میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔