کوٹ لکھپت : ملازمہ سے زیادتی، ملزم ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا

05-03-2026

(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت کے علاقے میں خاتون ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون محمد شیراز کے دفتر میں کام کرتی تھی،ملزم شیراز خاتون کو ورغلا کر بدکاری کرتا رہا اور ویڈیو  بھی بنالی۔ علاوہ ازیں دفتر کے لڑکے عمر نے بھی ویڈیو بنائی اور خاتون کو بلیک میل کرتا رہا ۔  پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔