پی ایس ایل میچز پر جوا کھیلنے والے 302 افراد گرفتار

05-02-2026

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے پی ایس ایل میچز کے دوران جوئے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 302 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 11 لاکھ 28 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی ہے، رواں سال اب تک جوئے میں ملوث 663 افراد کو گرفتار کر کے 155 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 29 لاکھ 47 ہزار روپے سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ  نے ہدایت کی ہے کہ جوئے کے اڈوں اور آن لائن جوا میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن جوئے کی روک تھام کیلئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی جائے تاکہ ایسے نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جا سکے۔