لاہور: بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بہتری، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا
05-02-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں سپلائی میں اضافے کے باعث شہریوں کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔
ترجمان لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق کمپنی کو اس وقت اپنی طلب کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ لیسکو کی مجموعی ڈیمانڈ 2500 میگاواٹ ہے، جبکہ نیشنل گرڈ سے 2650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جس کے باعث لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے۔ تاہم لائن لاسز والے علاقوں میں اب بھی 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ اس کے علاوہ پیک آورز کے دوران شہر کے چند علاقوں میں 1 سے 2 گھنٹے کی بندش کا سلسلہ برقرار ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں استحکام کے ساتھ لوڈشیڈنگ کو مزید کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔