پنجاب میں طلبہ کیلئےسنہری موقع،انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
05-02-2026
(ویب ڈیسک) پنجاب کومت کیجانب سے صحت کے شعبے میں قدم رکھنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے ایک نیا راستہ کھل گیا ہے، جہاں عملی تجربہ اور پیشہ ورانہ مہارتیں حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
حکومتِ پنجاب نے طلبہ اور حالیہ گریجویٹس کو میدانِ عمل میں لانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے انٹرن شپ پروگرام متعارف کرا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت و آبادی پنجاب نے طلبہ اور گریجویٹس کے لیے خصوصی انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت فارمیسی اور متعلقہ شعبوں سے وابستہ نوجوانوں کو عملی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ پیشہ ورانہ میدان میں بہتر انداز سے داخل ہو سکیں۔ اعلامیے کے مطابق یہ پروگرام خاص طور پر پنجاب کی سرکاری جامعات کے فارما ڈی طلبہ، گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کے لیے مختص ہے، جبکہ فائنل ایئر کے وہ طلبہ بھی درخواست دے سکتے ہیں جن کے نتائج ابھی زیرِ التواء ہوں۔ علاوہ ازیں، وہ امیدوار بھی اہل ہوں گے جنہوں نے فارما ڈی گزشتہ دو سال کے اندر مکمل کیا ہو، یا ماسٹرز اور ایم فل کی ڈگری حاصل کیے دو سال سے کم عرصہ گزرا ہو۔ حکام کے مطابق درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر آن لائن رکھا گیا ہے، جس کے لیے امیدواروں کو رجسٹریشن کے بعد اپنا پروفائل مکمل کرنا اور ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے اور امیدوار رات 12 بجے تک اپنی درخواست آن لائن جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ کسی بھی قسم کی آف لائن درخواست قابل قبول نہیں ہوگی۔ https://hspp.pshealthpunjab.gov.pk/hpd/account یہ انٹرن شپ پروگرام ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول پنجاب کے زیرِ انتظام چلایا جا رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو عملی تربیت فراہم کر کے صحت کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔