کرکٹر کو ہمیشہ کراؤڈ سے حوصلہ ملتا ہے، مجھے بھی حوصلہ ملا: حنین شاہ

05-02-2026

(ویب ڈیسک) حیدرآباد کنگز مین کے حنین شاہ نے کہا ہے کہ کراؤڈ کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، ہمیشہ کراؤڈ سے حوصلہ ملتا ہے اور مجھے بھی حوصلہ ملا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنین شاہ نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ اپنے پلان پر عمل کروں گا، اللّٰہ نے عزت دی ہے، میرا کمال نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے 6، 7 ماہ بہت محنت کی ہے، انجری سے واپس آیا، مشکل وقت تھا، لیکن محنت کی، پی ایس ایل کو ٹارگٹ کیا ہوا تھا، نسیم شاہ نے میرے اس دور میں بہت مدد کی، ساتھ ہی پریشر اور چیلنج سے نمٹنے کا بتایا، اس کا نسیم شاہ کو کریڈٹ دوں گا۔ حنین شاہ نے کہا کہ 6 رنز بچانے کیلئے زیادہ گفتگو نہیں کی، اللّٰہ پر یقین تھا، 6 یارکرز کا ٹارگٹ تھا، اسی کے مطابق فیلڈنگ سیٹ کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوچ نے ہمیشہ بتایا کہ باؤلنگ جیسی بھی کریں مائنڈ کو کلیئر رکھیں، یہی میں نے بھی کیا، فائنل میں خود کو مارک کرنا ہے کہ ہم نے بس اچھا کرنا ہے، ہمارے سب کھلاڑی میچ ونر ہیں، ہم سب اچھا کر رہے ہیں اور آگے بھی اچھا کرنا ہے۔